پوزیشن ہولڈرز کا وزیراعلیٰ شہباز شریف کے تعلیمی اقدامات کو زبردست خراج تحسین

ایوان اقبال میں ہونیوالی تقریب میں پنجاب پولیس کے دستے نے پوزیشن ہولڈرز کو ’گارڈ آف آنرز‘ بھی پیش کیا شہباز شریف کا شکریہ جنہوں نے مجھے بلند پرواز کرنے کیلئے پر دیے، دیگر وزرائے اعلیٰ بھی تقلیدکریں،پوزیشن ہولڈرز

بدھ 18 اپریل 2018 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ایوان اقبال میں ہونے والی تقریب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ممتاز پوزیشن لینے والے ہونہار طلبا اور طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔پنجاب پولیس کے دستے نے پوزیشن ہولڈرز کو ’گارڈ آف آنرز‘ بھی پیش کیا۔

2017میں بلوچستان تعلیمی بورڈ سے انٹر سائنس گروپ میں ٹاپ کرنے والے طالبعلم نجیب اللہ ناصر نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ پنجاب کے ساتھ دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر کے طالبعلموں کو انعامات کے لئے بلایا گیا۔ میں پنجاب حکومت کے سکالرشپ پر اب جی سی یونیورسٹی لاہور میں پڑھ رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا شکریہ جنہوں نے مجھے بلند پرواز کرنے کیلئے پر دیے۔

(جاری ہے)

دیگر وزرائے اعلیٰ کو بھی شہباز شریف کی تقلید کرنا ہوگی۔ اٹامک انرجی کمیشن سکول جوہر آباد کی طالبہ زینب افتخار نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارا وزیراعلیٰ کبھی بارشوں اور سیلابوں میں کیچڑ میں چل کر متاثرہ افراد کی مدد کرتا ہے تو کبھی کسی مظلوم کی پکار پر ظالم کی کلائی مروڑتا نظر آتا ہے۔ پنجاب حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ہونہار طلبا کے ٹیلنٹ کو سراہا۔ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے وزیراعلیٰ کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے۔

متعلقہ عنوان :