وزیراعلی سندھ سے اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل کی انڈر سیکرٹری جنرل شمشاد اختر کی ملاقات

بدھ 18 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل کی انڈر سیکرٹری جنرل شمشاد اختر نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی، اس موقع پر فریقین نے سندھ میں قدرتی آفات اور ماحولیات کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے حوالے سے گفتگو کی اور انسداد ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

وفد کی سربراہی اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل ڈاکٹر شمشاد اختر نے کی جبکہ دیگر میں اقوام متحدہ کی کنسلٹنٹ لورا آلٹینر، اقوام متحدہ کے ہیڈ ایمرجنگ مارکیٹ مسٹر سیڈرک ریمود، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر مسٹر خورشید انور شامل تھے اور وزیراعلی سندھ کے ہمراہ چیئرمین منصوبابندی و ترقی محمد وسیم اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :