چونیاں،دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی ،مقدمہ درج

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)پتوکی بھیڈیاں مسجد کے قریب دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی مقدمہ درج کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل جمیل اپنے ساتھی محمد فیصل کے ہمراہ ہنڈا 125مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ بھیڈیاں النور مسجد کے قریب دو مسلح ڈاکوئوں نے دن 11:30بجے روک لیا اور گن پوائنٹ پر ہینڈز اپ کر کے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے مدعی فیصل جمیل کی تحریری درخواست پر نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔