این ای120 کے انتخابات میں ڈالے گئے غیر مصدقہ ووٹوں کی منسوخی کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای120 کے انتخابات میں ڈالے گئے غیر مصدقہ ووٹوں کی منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کیلئے طلب کر لیا، دوران سماعت بیگم کلثوم نوازاور نادرا کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت طلب گئی،جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کیلئے طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی مزیدسماعت آج19 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :