اس وقت پابندی لگنے سے حکومتی نظام مکمل طور پر رک جائیگا‘ الیکشن کمیشن

پابندیوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے‘ ‘ حکومتی نظام درست طریقے سے چلانے کیلئے الیکشن شیڈول جاری ہونے تک پابندی نہ لگائی جائے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

بدھ 18 اپریل 2018 17:24

اس وقت پابندی لگنے سے حکومتی نظام مکمل طور پر رک جائیگا‘ الیکشن کمیشن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا‘ خط میں کہا گیا کہ اس وقت پابندی لگنے سے حکومتی نظام مکمل طور پر رک جائے گا‘ الیکشن کمیشن پابندیوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے‘ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومتی نظام درست طریقے سے چلانے کے لئے الیکشن شیڈول جاری ہونے تک پابندی نہ لگائی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی قبل از وقت ہے الیکشن کمیشن کی ہدایات قابل ستائش مگر قبل از وقت ہیں۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے سے پہلے یہ پابندیاں قبل از وقت ہیں۔ اس وقت پابندی لگی تو حکومتی نظام مکمل طور پر رک جائے گا۔ الیکشن کمیشن پابندیوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ حکومتی نظام درست طریقے سے چلانے کیلئے الیکشن شیڈول جاری ہونے تک پابندی نہ لگائی جائے۔