ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کاگندم خریداری مراکز برکی ،رکھ چھبیل کا اچانک دورہ

بدھ 18 اپریل 2018 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے گندم خریداری مراکز برکی اور رکھ چھبیل کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات اور بار دانہ کے حصول کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواستوں کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوطاہر فاروق اور اے سی کینٹ شاہ میر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی سمیر احمد سید سنٹر ز پر بنائے گئے مختلف پوانٹس پر بھی گئے اور باردانہ کے اجراء کے لیے رکھے گئے رجسٹر اور اب تک جمع ہونے والی درخواستوں کی خود جانچ پٹرتال کی ۔ انہوں نے گندم رکھنے کے لیے بنائے گئے گوداموں کا بھی جائزہ لیا اور مراکز پر آئے ہوئے زمینداروں سے بات چیت بھی کی ۔ جہنوں نے گندم کی خریداری کے حکومتی انتظامات کوخوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :