سی بی آئی کی نئی سازش، یاسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے کو جموں منتقل کرنے کی درخواست

بدھ 18 اپریل 2018 17:32

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن ایک سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اوردیگر کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے کو ہائی کورٹ کی جموں ونگ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی بی آئی کے وکیل نے ہائی کورٹ میں1990میں سرینگر میںبھارتی فضائیہ کے اہلکاروں پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران کہاکہ یاسین ملک ایک بااثر شخص ہیں اور وہ عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہوسکتے ہیں لہذا ان کے خلاف مقدمے کو ہائی کورٹ جموں ونگ منتقل کیاجائے۔

ماہرین قانون کے مطابق سی بی آئی کی یہ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ جموں کی انتظامیہ بی جے پی کے زیر اثر ہے۔ انہوںنے مذید کہاکہ محمد یاسین ملک کے خلاف یہ مقدمہ اس حقیقت کے باوجود درج کیاگیا کہ صدر پولیس اسٹیشن میںدرج ایف آئی آر میں اعتراف کیاگیا ہے کہ 25جنوری 1990کو نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فضائیہ کے اہلکاروںپرفائرنگ کی جس سے دو اہلکار ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے تھے۔