بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت پیسکومردان کی ٹیموں کی کارروائی

بدھ 18 اپریل 2018 18:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئر ڈاکٹر ذکا ء اللہ خان گنڈہ پور کی خصوصی ہدایات پر بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف مہم پورے صوبے میں جاری ہے ․ اس سلسلے میں پسکو تخت بائی ڈویژن کی ٹیموںنے پسکو پولیس کے ساتھ مل تخت بائی اورہری چند سب ڈویژنز کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا․ جس کے دوران مزید4 افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی کے ناجائز استعمال پر موقع پر پکڑ لیا گیا جن کے خلاف مزیدکاروائی شروع کردی گئی ہی․جن افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں پرپکڑا گیا ہے ان میں آیاز ولد جمشیداکبر, سکنہ تخت بائی,شہزاد ولد مثل خان سکنہ تخت بائی,عبدالستار ولد عمردین سکنہ شاہ عالم کورونہ ہری چند,اکرام ولد عبدالرحمان سکنہ ہری چند شامل ہیں․ بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی ․بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین بجلی کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ڈائریکٹ کنڈوں اور بجلی کا ناجائز استعمال فوری طورپر روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․بجلی کے غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والے افراد کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ غیرقانونی کنکشنزکو باقاعدہ بنائیں اور باقاعدہ بجلی میٹرز لگاکر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کریں خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف ان کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی․بلکہ ان غیرقانونی کنکشنوں کے حامل افراد سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے جائیں گی اور ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :