سریش رائنا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

بدھ 18 اپریل 2018 18:23

سریش رائنا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں زیادہ رنز ..
ممبئی ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) رائل چیلنجرز بنگلور کے سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے، انہوں نے رواں آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 92 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آئی پی ایل میں زیادہ رنز بنانے کا چنائی سپر کنگز کے بلے باز سریش رائنا کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، رائنا نے 4558 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 4619 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 4 شاندار سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :