عرب اتحاد نے یمن میں 2ایرانی ڈرون مار گرائے

ایرانی ڈرونز نے یمنی افواج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی

بدھ 18 اپریل 2018 18:44

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) عرب اتحاد نے یمن میں 2ایرانی ڈرون مار گرائے،ایرانی ڈرونز نے یمنی افواج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کی افواج نے حجہ صوبے کے میدی ضلع میں 2ایرانی ڈرون مار گرائے۔ حوثیوں نے ایران کی مدد سے ڈرون کے ذریعے یمن کی سرکاری افواج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس سے قبل بھی حوثی اس قسم کی کوشش کرچکے ہیں جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :