ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس حراست میں دم توڑ گیا

شہریوں نے ایک روز قبل واردات کے دوران پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا

بدھ 18 اپریل 2018 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس حراست میں دم توڑ گیا ، شہباز کو شہریوں نے ایک روز قبل واردات کے دوران پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو شہباز تھانہ اقبال ٹائون کی حراست میں پر اسرار طور پر دم توڑ گیا ۔ شہبازکو ایک روز قبل شہریوں نے واردات کے دوران پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پولیس نے شہباز کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق شہباز ڈکیتی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا بھی کاٹ چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :