ٹنڈہ الہ یار، سپورٹس ہال وگرائونڈکی حالت زار کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا،اجلاس طلب

بدھ 18 اپریل 2018 19:27

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) اسپورٹس ہال وگرائونڈکی حالت زار کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار ، محکمہ اسپورٹس و محکمہ تعلیم کے افسران برہم ۔ ملٹی پرپز کمپلیکس گورنمنٹ پرونشنلائیزڈ ہائی اسکول کو ایکٹیو کرنے اور فوری مرمتی کام کرانے کے احکامات جاری ۔

اسپورٹس ہال و گرائونڈ میونسپل کمیٹی کے حوالے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرونشنلائیزڈ ہائی اسکول ٹنڈوالہ یار میں قائم ملٹی پرپز کمپلیکس کی حالت زار کا ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی ،اے ڈی سی 1عبدالحفیظ لغاری ، اے ڈی سی 2علی محمد ببر ، اسسٹنٹ کمشنر سلیم الدین میمن ،اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم عالمانی، صدر پریس کلب بشارت قائم خانی، محکمہ روینیو ، محکمہ تعلیم ، محکمہ بلڈنگ ، کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری نے اسپورٹس ہال و گرائونڈ کی حالت زار پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری نے کہا کہ ملٹی پرپز کمپلیکس 6کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوا ہے اس کی حفاظت اور اس کی دیکھ بحال ہم سب کی زمیداری ہے ملٹی پرپز کمپلیکس کی حالت زار کے زمیدار محکمہ تعلیم اور محکمہ اسپورٹس کے افسران زمیدار ہے جنہوں نے اپنی زمیداریاں نہیں نبہائی جس کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی اس کو ایک خوبصورت بناکر اس میں عوام کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کردی جائے گی اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی نے کہا کہ ملٹی پریز کمپلیکس سندھ حکومت کا ٹنڈوالہ یار کی عوام کے لئے ایک تحفہ ہے اس تحفے کو کسی صورت میں بھی خراب نہیں ہونے دیں گے ملٹی پریز کمپلیکس میونسپل کمیٹی کے حوالے کیا جائے ہم اس کی بھرپور طریقے سے دیکھ بحال کریں گے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس میں گراسنگ سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں گے ۔

جس پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری نے ملٹی پریز کمپلیکس میونسپل کمیٹی کے حوالے کردیا ۔ بعد اذاں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار کی جانب سے لئے جانے والا نوٹس پر ٹنڈوالہ یار کے نوجوانوں میں خوشی لہر ڈور گئی نوجوانوں نے ڈپٹی کمشنر کے اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے امید کی کہ جلد نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات میسر آئے گی بعد اذاں ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری نے افسران کے ہمراہ اسپورٹس ہال گرائونڈ کا دورہ کیا ۔