حلقہ بندیوںکے حوالہ سے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 19:36

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) حلقہ بندیوںکے حوالہ سے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین دانیال عزیز، ایس اے اقبال قادری، صاحبزادہ طارق الله، سراج محمد خان اور نعیمہ کشور نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران خصوصی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ دانیال عزیز نے پیش کی۔ اس رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017ء کے تحت ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی پر تحقیقات کرائی جائیں۔ کمیٹی نے ورکنگ گروپ کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی سفارشات سے بھی اتفاق کیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ رپورٹ خصوصی کمیٹی کے تمام ممبران میں تقسیم کی جائے گی اور ان سے اس پر ان کا مؤقف لیا جائے گا۔