Live Updates

عمران خان کے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے،فوزیہ بی بی

عمران خان پرویزخٹک کی وجہ سےالزام لگا رہے ہیں،پی ٹی آئی کیساتھ ہوں،شوزکازنوٹس کاجواب دوںگی۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اپریل 2018 18:45

عمران خان کے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے،فوزیہ بی بی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کی رکن اسمبلی فوزیہ بی بی نے کہا ہے کہ عمران خان پرویز خٹک کی وجہ سے الزام لگا رہے ہیں، عمران خان کے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے،پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں،شوز کاز نوٹس کا جواب دوں گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب کسی ممبر پرالزام لگایا جاتا ہے تو اس کی انکوائری کی جانی چاہیے ۔

ہم چاہتے ہیں سینیٹ میں جوڈراما ہوا ہے اس کوکھل کرقوم کے سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ ہم پارٹی کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم نے ہمیشہ کرپشن کیخلاف عمران خان کا ساتھ دیا۔ ہم چاہتے ہیں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ عمران خان کوشوز کاز نوٹس کا جواب دیں گے۔عمران خان کیخلاف عدالت میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کوپتا ہی نہیں ہے ،کس نے کس کوووٹ دیا۔اس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ملوث ہیں۔ عمران خان پرویز خٹک کے باعث الزامات لگا رہے ہیں۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں بکنے والے 20 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ کرپشن الزامات پرجن20 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان میں رکن اسمبلی فوزیہ بی بی بھی شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات