جمرود،لیڈی ہیلتھ ورکر زکا اپنے مطالبات کے حق میںاحتجاج ،پاک افغان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بندکردی

بدھ 18 اپریل 2018 19:53

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) جمرودمیں لیڈی ہیلتھ ورکر زنے اپنے مطالبات کے حق میںاحتجاج کرتے ہوئے پاک افغان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،مظاہرین نے محکمہ ہیلتھ کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ دس مہینوں سے ہمیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے ہم ٖفاقوں پر مجبور ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے جمرود تحصیل آفس کے سامنے دس مہینوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے لئے روڈ بلاک کر دیا ،ورکرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک تنخوا ہ میں ہم تین ،چار ڈیوٹیاں کرتے ہیں ،2012ء میںسپریم کورٹ نے لیڈی ہیلتھ وررکرزکی ریگولرائزیشن کے آڈرز جاری کی ہے مگر 2018ء تک ہمیں آرڈر ز ملے اور نہ سروس بک فراہم کئے گئے گزشتہ پولیو کے چار مہم کا معاوضہ سابقہ پولیٹیکل ایجنٹ کپٹن (ر) خالد محمود نے لیڈی ہیلتھ وررکرز کو ادا نہیں کیا ،فاٹا جیسے حساس علاقے میں ہم دور دورتک اپنی ڈیوٹی باخوبی سر انجام دیتے ہیں مگر تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی نہ کرنا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ فاٹا کی ظلم اور ہمارے بچوں کی معاشی قتل ہے۔

(جاری ہے)

جمرودمیںمحکمہ صحت کی زمہ داران سے بات چیت کی دوران اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کی کیونکہ انہوں نے ابھی تک جمرودمیں ریگولرائزیشن لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ویر یفیکیشن ڈاکومنٹس تیارکرکے آگے متعلقہ ادارے کونہیں بھیجی ہیں۔ اس موقع پر پولیٹیکل تحصیلدار شاہ وزیر خان نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو یقین دلایا کہ حکام بالا سے اس بارے میں بات کرینگے،اس کے بعد روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ،تاہم لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں کی ادائیگی تک آئندہ آئی پی وی کے کمپیئن جو 23اپریل سے شروع ہو رہا ہے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا اور یکم اپریل کو دوبارہ احتجاج کی دھمکی دی ہے۔