درجہ چہارم سرکاری ملازمین ایسو سی ایشن کا ٹائم سکیل نہ دنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 18 اپریل 2018 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) آل پاکستان درجہ چہارم سرکاری ملازمین ایسو سی ایشن ضلع پشاور نے ٹائم سکیل نہ دیئے جانے کے خلاف ہشتنگری میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات کے حق میں مختلف نعرے درج تھے مظا ہرہ کی قیا دت آ ل پاکستان درجہ چہارم سرکاری ملازمین ایسو سی ایشن ضلع پشاورکے صدراکبر خا ن مہمند ،جنرل سیکر ٹری قاسم خان اور دیگر کر رہے تھے مظا ہرہ میں مختلف محکمہ جا ت کے صدور اور ضلع پشاور کے مختلف سرکل کے نما ئندگا ن نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین کا خطا ب کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ یہ قوت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت کو بھی چا ہئے کہ تمام محکمہ جا ت کے در جہ چہا رم ملز زمین کو فی الفور ٹا ئم سکیل دیا جا ئے انہوں نے صوبا ئی حکومت کوخبر دار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے درجہ چہارم کے ملازمین کو فی الفور ٹائم سکیل دیا جا ئے بصورت دیگر صوبائی حکومت کے خلاف 24 اپریل کو بھر پور احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :