ْپنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک، صدر پاکستان ویمن کراٹے ایسو سی ایشن عندلیب سندھو، جنرل سیکریٹری آف پاکستان کراٹے فیڈریشن ، زعیمہ فاروق، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں انسٹی ٹیوٹ کو رنگا رنگ غباروں ، بینرز اور پوسٹرزسے سجانے کے علاوہ ذائقے دار کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر طلبہ کے مابین کراٹے، لڈو، کیرم ، فٹبال، کرکٹ اور مختلف ریسوں کے مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں کامیابی پانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔