نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور مراعات کے مجوزہ پیکج میں اضافے کے لئے مشاورت جاری

بدھ 18 اپریل 2018 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور مراعات کے مجوزہ پیکج میں 10سے 20فیصد تک ایڈہاک ریلیف الاوئنس، پنشن میں 25فیصد اضافہ اور گریڈ پندرہ تک ملازمین کامیڈیکل الاونس 1500سے بڑھا کر 2ہزار کرنے پرمشاورت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پے اینڈ پنشن کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی سفارشات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الائونس 2018کی مد میں پہلی تجویز میں 10فیصد ، دوسری تجویز میں 15فیصد اور تیسری تجویز میں 20فیصدایڈہاک ریلیف الاونس شامل ہیں۔

سابق ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے پنشن میں پچیس فیصد ، جبکہ نئے ریٹائرڈ ہونے والوں کی پنشن میں بیس فیصد کا اضافہ کی تجویز پر غور کیا جارہاہے نئے مالی سال کے صوبائی اور وفاقی بجٹ کی تیاری آخری مرحلے میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :