پیپلز پارٹی کے اقدامات عوامی سوچ کہ آئینہ دار، آئندہ الیکشن میں نئے نعروں کے ذریعے نہیں اپنی کارکردگی پر عوام سے ووٹ لینگے،سلمان عبداللہ مراد

بدھ 18 اپریل 2018 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا پیپلز پارٹی کے اقدامات عوامی سوچ کہ آئینہ دار ہیں آئندہ الیکشن میں نئے نعروں کے ذریعے نہیں اپنی کارکردگی پر عوام سے ووٹ لینگے یہ کہہ دینا آسان ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں کوئی کام نہیں کرایاجبکہ حقیقت یہ ہے کہ جتنا کام پیپلز پارٹی نے کرایا اتنا کام تو کسی نے پلان تک نہیں کیا سوشل میڈیا کے دور میں عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا جنہوں نے کچھ نہیں کیا وہ اب نئے نعروں سے عوام کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کراچی کی غیورعوام اب کسی بہکاوے میں نہیں آئے گئے 2018 کا الیکشن بلاول کا ہے اور کراچی سے اکثر یتی پارٹی کے طور پر پیپلز پارٹی عیاں ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کونکر میں واٹر اور سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفسیر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،وائس چئیرمین یونین کونسل کونکر ذولفقار علی پالاری بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر چئیرمین نے مزید کہاکہ جمہوریت کی بقاء کے اصل وارث جیالے ہیں جن کو آج کل جمہوریت کا دورہ پڑا ہوا ہے وہ دراصل غیر جمہوری نرسری میں پروان چڑھے اب چاروں خانے چت ہونے کے بعد جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب وزیر اعظم بلاول ہونگے ہم ان کے جانثار ہیں عوام کوہر سہولت سے آراستہ کر کے ضلع کونسل کو ماڈل ضلع بنائے گے۔