ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا ہوسٹلز اور ہائوس رینٹ کی مد میں ریکوزیشن کی رقم بڑھانے کا مطالبہ

بدھ 18 اپریل 2018 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے ہوسٹلز اور ہائوس رینٹ کی مد میں ریکوزیشن کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر معروف وینس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہائوس ریکوزیشن میں اتنی رقم رکھی جائے کہ کوئی بھی فیملی والا ڈاکٹر دو تین کمروں کا گھر کرائے پر لیکر باعزت گزار سکے انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کیا جاتا ہے ینگ ڈاکٹروں کے ساتھ یہ منفی رویہ پنجاب حکومت کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :