جہاں مخلص اور وفادار لوگ ہوتے ہیں وہاں بے وفائی کا تصور بھی ممکن نہیں ،ظفر احمد صدیقی

بدھ 18 اپریل 2018 21:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) جہاں مخلص اور وفادار لوگ ہوتے ہیں وہاں بے وفائی کا تصور بھی ممکن نہیں ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے ٹائو ن سی پھلیلی وپریٹ آبادکے ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم کیوایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارجز نوید عباسی ،افتخار قائم خانی ،عمرالوری ،راشد خان ،اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نعیم زئی ،بشیر قریشی ،ارسلان انقلابی ،شاہد اجمیری ،کامران آفریدی ،مظہر کمال اور شہزادہ سلیم سمیت ٹائون کے ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔