پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی کابینہ کا اجلاس

23اپریل کو باچا خان مرکز میں طلب

بدھ 18 اپریل 2018 22:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر وسیم جبار خٹک نے تنظیم کی صوبائی کابینہ کا اجلاس 23اپریل دوپہر دو بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں تنظیم کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں پختون ایس ایف کے صوبائی ایڈوائزر سردار حسین بابک اور پختون ایس ایف کی مرکزی قیادت خصوصی طور پر شرکت کرے گی، صوبائی صدر نے کابینہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :