انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ اینڈ سیکنڈ سالانہ امتحانات میں امتحانی حدود میں دفعہ144نافذ کردی گئی

بدھ 18 اپریل 2018 22:08

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ اینڈ سیکنڈ سالانہ امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں صوبہ کے مختلف اضلاع سمیت ضلع فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افرادکے داخلے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

حکمنامے کے مطابق امتحانی مراکز میں کتب،گائیڈ،حل شدہ پرچے،ڈیجیٹل ڈائریاں،موبائل فونز اور اسلحہ لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :