گیسٹرو میں مبتلا 80سالہ خاتون دم توڑگئی، 8کمسن بچوں سمیت11متاثرہ افراد ہسپتال منتقل

بدھ 18 اپریل 2018 22:09

رحیم یار خان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 80سالہ خاتون دم توڑگئی جبکہ 8کمسن بچوں سمیت11متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا موضع مٹھہ کوڑا کی رہائشی80سالہ زینت بی بی کو ورثاء نے گیسٹرو میں مبتلا ہونے پر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم معمر زینت بی بی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑگئی ، اسی طرح 8کمسن بچوں سمیت 11متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں مستان شاہ کی رہائشی18سالہ شمائلہ ، چوک بہادر پور کی رہائشی 8سالہ وجیہہ ، ایئر پورٹ روڈ کا رہائشی5سالہ فرقان، مالک پور کارہائشی20سالہ عظیم، اسلامیہ کالونی کارہائشی70سالہ غلام قاسم، اڈا خا ن پور کا رہائشی6سالہ سراج ،بستی حاجی احمد کارہائشی 2سالہ احمد علی، نورے والی کا رہائشی9ماہ کا محمد آیان، سخی سرور کالونی کی رہائشی ڈیڑھ سالہ رومان فاطمہ، بہودی پور کی رہائشی4ماہ کی اسماء اور سہجہ کارہائشی10ماہ کا سبحان شامل ہیں گیسٹرو سے متاثرہ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔