تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنرپشین قائم لاشاری

بدھ 18 اپریل 2018 22:13

کوئٹہ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے بدھ کے روز تحصیل خانوزئی کے رورل ہیلتھ سینٹر عمر آباد کا تفصیلی دورہ کیا چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے حاضری رجسٹر چیک کیا جن میں دو ڈاکٹروں اور لیڈی ہیلتھ وزٹروں سمیت پانچ افراد غیر حاضر پائے گئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے سب تحصیل بوستان میں آرایچ سی بوستان کا بھی دورہ کیا جہاں ڈاکٹرز کا حاضری رجسٹر چیک کیا اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کو غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی اور تنخواہوں میں کٹوتی کا احکامات جاری کئے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بوستان کا بھی دورہ کیا جہاں تمام اسٹاف کی موجودگی اور بہترین انتظام اور ماحول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے مذکورہ شعبوں میں کوتاہی اور فرائض میں غفلت کسی صورت قبول نہیں کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :