سندھ اسمبلی کا ایک چھوٹا ملازم مجھے دھمکا رہا ہے،فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی کی شکایت

بدھ اپریل 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی نے شکایت کی کہ سندھ اسمبلی کا ایک چھوٹا ملازم مجھے دھمکا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ملازم ہارون کے خلاف پہلے بھی احتجاج کر چکا ہوں ہوں لیکن ہارون کے خلاف کوئی ایکشن نہین ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ہارون کو بچانے کیلئے متحرک نظر آئیں اور انہوں نے ثالثی کردار ادا کرنے کیلئے نند کمار اور ہارون کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔نن کمار نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے آپ اسکو میرے ساتھ بٹھا دیں، شہلا رضا نے کہا کہ آپ میرے چیمبر مین آئیں وہاں بات ہوگی۔