اسلام آباد ،چوری کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو طلاائی زیورات ، لیپ ٹا پ ، غیر ملکی کرنسی اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

بدھ 18 اپریل 2018 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو طلاائی زیورات ، لیپ ٹا پ ، غیر ملکی کرنسی اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ لوہی بھیر پولیس کو احمد عماد نے بتایاکہ اس کے گھرکے تالے توڑکر نامعلوم چور طلائی زیورات اور امریکی ڈالر چوری کرکے لے گئے ، تھانہ کورال پولیس کو سجاد حسین نے بتایا کہ اس کے پراپرٹی کے دفتر سے لیپ ٹاپ اور مرغیوںسمیت دیگر سامان چوری کر لیا ، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن فور سے نامعلوم چور محمد خلیل کا ہنڈا موٹرسائیکل نمبرGAC322 چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ۔۔۔۔