یکم مئی کو پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی جائے گی ، امریکہ کی تصدیق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ اپریل 22:33

یکم مئی کو پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی جائے ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) :امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ میں یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کردی جائے گی اور وہ اپنے تعینات کردہ مقام سے 40 کلو میٹر کی حدود میں رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں امریکہ کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے کہا ہے کہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے۔انہوںنے کہا کہ سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو اپنے مقام سے دور سفر کرنے سے قبل پاکستان کی حکومت کو مطلع کرنا پڑتا ہے جس کے جواب میں امریکہ نے بھی اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کا اس کا پابند کیا ہے کہ وہ بغیر بتائے سفر نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :