شہباز شریف سے ایم این اے شیخ محمد اکرم اور شیخ وقاص اکرم کی ملاقات

ایم این اے شیخ محمد اکرم اور شیخ وقاص اکرم کا وزیر اعلی کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد

بدھ اپریل 22:56

شہباز شریف سے ایم این اے شیخ محمد اکرم اور شیخ وقاص اکرم کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم اور شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی -ملاقات میں سیاسی صورتحال ، دو طرفہ دلچسپی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا- رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم اور شیخ وقاص اکرم نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا - انہوںنے کہا کہ شہباز شریف ویژنری لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پنجاب نے ترقی کا سنگ میل عبور کیا - ترقی کا یہ سفر اب پورے پاکستان پر محیط ہو گا - اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔