رائے ونڈ،پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ، بڑی تعداد میں آتش بازی کا سامان برآمد،دو افراد گرفتار

جمعرات اپریل 00:10

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) ایس ایچ اوتھانہ سٹی رائے ونڈ شیخ اکمل خالدنے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر کی ہدائت پر ڈی ایس پی رائے ونڈ سرکل کی نگرانی میں سٹی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کررکھا ہے ،گرفتار ملزمان میں کامران عرف کامی اور اشتیاق عرف سوہنی شامل ہیں،مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے ،ایس ایچ او شیخ اکمل خالد کی تعیناتی کو ابھی دوروز ہوئے ہیں لیکن انہوں نے چور ڈاکوئوں سمیت معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف لگاتار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، گزشتہ روز بھی شراب فروشی اور جواء کھیلتے ہوئے متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں،شہریوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے ،ایس ایچ او مذکورہ کی دبنگ انٹری کی وجہ سے پیشہ ور مجرمان زیر زمین چلے گئے ہیں،لیکن پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وہ مجروموں کو پاتال سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے ،میاں برادران کے شہر کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنا مشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :