پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

جمعرات اپریل 00:10

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

آج ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں 3مئی2018ء تک پارٹی کے سیکریٹریٹ واقع مکان نمبر 604، مین ڈبل روڈ، نیشنل پولیس فائونڈیشن، ای الیون فور اسلام آباد، پہنچ جانی چاہئیں۔ صدر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نام درخواست کے ساتھ 30000روپے کا PPPP کے نام بنک ڈرافٹ لازمی بھیجا جائے۔ نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ن