آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا عمل (آج) شروع ہو گا، جسٹن لینگر مضبوط ترین امیدوار

جمعرات 19 اپریل 2018 09:30

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی ای) قومی مینز ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا عمل (آج) جمعہ سے شروع کرے گا۔ سابق بیٹسمین جسٹن لینگر کا نام مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن لینگر کو ڈیرن لی مین کی جگہ کینگروز کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور اب کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی تقرری ہوئی اور نہ ہی (آج) جمعہ کو شیڈول اجلاس میں بورڈ کی طرف سے کسی امیدوار کا اعلان کیا جائے گا، البتہ اجلاس کے دوران نئے کوچ کے بارے تبادلہ خیال ضرور کیا جائے گا۔

ڈیرن لی مین نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ لینگر اس سے قبل 2016ء میں عبوری بنیادوں پر آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :