
دور دراز دنیاؤں کا کھوج لگانے والا امریکی مشن خلا میں روانہ
مشن ستاروں کے بڑے جھرمٹوں کے اندر جھانک کر ستاروں کی چمک میں کمی کا سراغ لگانے کی کوشش کرے گا
جمعرات 19 اپریل 2018 11:44
(جاری ہے)
برطانوی ٹی وی کے مطابق مشن کے مرکزی تحقیق کار جارج رِکر کا تعلق امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی سے ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیس میں چار نہایت حساس کیمرے نصب ہیں جو تقریباً تمام آسمان کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ٹیس ایک عمل کے ذریعے سیارے کھوجتا ہے جسے ٹرانزٹ کہا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے ہم ستارے کے آگے سے اس کے گرد چکر لگانے والے سیارے کا سایہ دیکھ سکتے ہیں۔ناسا کی یہ تازہ ترین خلائی دوربین سپیس ایک کے فالکن 9 نامی راکٹ کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بج کر اکیاون منٹ پر خلا میں داغی گئی۔49 منٹ کی پرواز کے بعد یہ مصنوعی سیارہ زمین کے گرد بیضوی مدار میں گردش کرنے لگا۔ سائنس دانوں نے اس کے مدار کا انتخاب بہت سوچ بچار کے بعد منتخب کیا ہے جس کے دوران یہ چاند کی کششِ ثقل سے بھی یوں استفادہ کرے گا کہ اسے بہت کم ایندھن جلانے کی ضرورت پیش آئے گی۔اس لیے یہ مشن دو عشروں تک کام کرتا رہے گا۔اس سے پہلے کیپلر نامی ایک اور خلائی دوربین ٹرانزٹ کی تکنیک استعمال کر کے پہلے ہی دو ہزار سے زیادہ سیارے دریافت کر چکی ہے۔تاہم ٹیس کی حساسیت اور دائرہ کار کیپلر سے کہیں بڑھ کے ہے، مزید یہ کہ آسمان کے بیشتر حصے کا جائزہ لینے کا اہل ہے۔جب سیاروں کی تصدیق ہو جائے تو پھر دوسرے آلات کی مدد سے یہ پرکھنے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا ان کی فضا میں ایسی گیسوں تو نہیں پائی جاتیں جو زندگی کی نشاندہی کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.