قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل مقابلی پرسوں شروع ہوں گے

پہلا سیمی فائنل میچ ملتان اور حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا دوسرے سیمی فائنل میچ کراچی بلیو اور ایبٹ آباد کراچی سٹیڈیم میں ہوگا فائنل میچ 8 مئی کو کھیلا جائے گا

جمعرات 19 اپریل 2018 12:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل مقابلی پرسوں ہفتہ سے شروع ہوں گے، پہلا سیمی فائنل میچ ملتان اور حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میچ کراچی بلیو اور ایبٹ آباد کراچی سٹیڈیم میں ہوگا فائنل میچ 8 مئی کو کھیلا جائے گا، جس کے لئے جگہ کا اعلان جلد کیاہیچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے ملتان، ایبٹ آباد، آزاد جموں و کشمیر، کوئٹہ اوربہاولپور جبکہ کراچی بلیو، حیدرآباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ڈیرہ مراد جمالی شامل ہیں-