فلم ’’زیرو ‘‘ کے چند اہم مناظر کی عکسبندی یو ایس سپیس اینڈ راکٹ سنٹر میں کی جائے گی

جمعرات 19 اپریل 2018 12:23

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما فلم ’’زیرو ‘‘ کے اہم مناظر کی عکسبندی امریکی خلائی اور راکٹ سنٹر میں کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے ہدایتکار آنند ایل رائے کے ہمراہ ممبئی میں امریکی قونصلیٹ کے ساتھ ملاقات کی جس کی چند تصاویر امریکی قونصلیٹ نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے ریاست الباما کے قصبے ہنٹس ویلے میں امریکی خلائی اور راکٹ سنٹر میں فلم ’’زیرو‘‘ کے اہم مناظر کی عکسبندی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔