سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 26اپریل کو صادق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جلسہ کی تیاریاں شروع کردی گئیں یہ جلسہ جنوبی پنجاب میں سنگ میل کی حیثیت ثابت ہوگا‘وفاقی وزیر سردار ارشد خان لغاری

جمعرات 19 اپریل 2018 12:51

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 26اپریل کو صادق آباد میں ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 26اپریل بروز جمعرات کو صادق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے وفاقی وزیر سردار ارشد خاں لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے جلسہ کی تیاریاں شروع کردی گئیں یہ جلسہ جنوبی پنجاب میں سنگ میل کی حیثیت ثابت ہوگاانھوں کھا کہ اس موقع پر کئی سیاست دان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی-