قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ڈاکٹرعمران حامدشیخ

جمعرات 19 اپریل 2018 13:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر ہیلتھ کیئر کمیشن کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈمیڈیکل سنٹر سیل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے چیف انسپکٹراسد اللہ اور انسپکٹر وارث خان کے ہمراہ چارسدہ روڈ پر بخشو کے علاقے میں کفیل میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا افسران نے لیبارٹری ، میڈیکل سٹور اور الٹرا سائونڈ سنٹر کا بھی معائنہ کیا جس میں ایکسپائر ادویات ، انڈین ممنوعہ ادویات اور ایکسپائر کٹس کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کفیل میڈیکل سنٹر کو سیل کر تے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق غیر رجسٹر میڈیکل سنٹروں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :