ڈپٹی کمشنر کاخیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اٹھارٹی کا دورہ

جمعرات 19 اپریل 2018 13:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اٹھارٹی کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو اتھارٹی کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انھوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو اتھارٹی کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور افسران سے متعارف کروایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے خیبر پختونخوا میں عوام کو حلال اور صاف خوراک کی فراہمی میں ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود اور ان کی اتھارٹی کی کوششوں کو سراہا ۔ ڈی جی ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور کا اتھارٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :