میکسیکو میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے چھ پولیس اہلکار ہلاک

تیس منٹ تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں 10منشیات فرشوں کو بھی ہلاک کردیاگیا،مقامی حکام

جمعرات 19 اپریل 2018 13:28

میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی جنوبی ریاست گٴْوریرو میں پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر مشتبہ نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ ان افراد کی فائرنگ سے کم از کم چھ پولیس اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے کم از کم دس مشتبہ مسلح افراد بھی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق گوریرو ریاست کے حکام نے جمعرات کو ایک بیان میں کہاکہ جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی جنوبی ریاست گٴْوریرو میں پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر مشتبہ نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔

ان افراد کی فائرنگ سے کم از کم چھ پولیس اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے کم از کم دس مشتبہ مسلح افراد بھی مارے گئے ۔انہوں نے کہاکہ فریقین کے درمیان تیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ جس علاقے میں پولیس پر حملہ کیا گیا ہے، وہاں منشیات فروش آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :