تیز ترین 100 کروڑ کمانے والی فلم ’’باغی 2‘‘ کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہوں، ٹائیگر شروف

جمعرات اپریل 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ وہ 2018ء کی تیز ترین 100 کروڑ کمانے والی فلم ’’باغی 2‘‘ کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے فلم ’’باغی 2‘‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلم پر مداحوں کے مثبت ردعمل ہر بہت زیادہ خوش ہیں اور یہ کامیابی مداحوں کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2018ء کی سب سے تیز ترین 100 کروڑ کمانے والی فلم ’’باغی 2‘‘ کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’’باغی 2‘‘ نے باکس آفس پر 150 کروڑ روپے کما لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :