ہزارہ ڈویژن میں محکمہ تعمیرات کے انجینئروں کی مطالبات کے حق میں ہڑتال

جمعرات 19 اپریل 2018 14:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ہزارہ ڈویژن میں محکمہ تعمیرات کے انجینئروں نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی، ہڑتال سے ہزارہ ڈویژن میں تعمیراتی کام اور تمام دفتری امور متاثر ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئروں نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبہ بھر کی طرح ہڑتال کر رکھی ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں سروس سٹرکچر دیا جائے اور ڈاکٹروں کی طرح پروفیشنل الائونس دیا جائے۔

ہزارہ ڈویژن میں محکمہ تعمیرات کے انجینئر ایس ڈی او سمیت دیگر انجینئر ہڑتال پر ہیں اور انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔ ادھر ہڑتال سے تعمیراتی کام اور دیگر دفتری امور بھی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔