بابر نواز خان نے لورہ چوک سب ڈویژن بالڈھیر کے تین فیڈرز کو کھولیاں بالا گرڈ سٹیشن میں شامل کرنے کی منظوری حاصل کر لی

جمعرات 19 اپریل 2018 14:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے لورہ چوک سب ڈویژن بالڈھیر کے تین فیڈرز انڈسٹریل فیڈر ون، انڈسٹریل فیڈر ٹو اور بالڈھیر فیڈر کو کھولیاں بالا گرڈ سٹیشن میں شامل کرنے کی منظوری حاصل کر لی۔ مذکورہ گرڈ سٹیشن سے یونین کونسل کھولیاں بالا، بگڑہ، بانڈی شیر خان سمیت دیگر علاقہ جات مستفید ہوں گے۔

بابر نواز خان نے مذکورہ منظوری چیف پیسکو سے حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بگڑہ، کھولیاں بالا اور بالڈھیر کے عمائدین پر مشتمل گرینڈ وفد جن میں ممبر ضلع کونسل ملک پرویز، تحصیل ممبر سجاد خان بگڑہ، ناظمین چوہدری گلفراز، محمد پرویز، محمد اقبال، نائب ناظمین اختر وحید خان، خان افسر کے علاوہ حاجی منیر احمد، شمس القمر خان، کونسلر عابد خان، حکیم خان، بابو نسیم، راجہ شوکت، ادیب اعوان، محمد فیاض، ایم اقبال اعوان اور دیگر شامل تھے، نے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کے پرزور مطالبہ پر پیسکو چیف خیبر پختونخوا سے رابطہ کر کے مذکورہ منظوری لی۔

واضح رہے کہ مذکورہ منظوری سے یونین کونسل بگڑہ، کھولیاں بالا، بالڈھیر اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے ہزاروں گھرانے مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :