تارکین وطن سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے گا، یونانی حکام

جمعرات 19 اپریل 2018 14:01

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) یونانی حکام نے کہا ہے کہ حکومت اٴْس عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی، جس کے مطابق یونانی جزائر پر آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن جب سیاسی پناہ کی درخواست داخل کرا دیں تو پھر انہیں یونان میں کہیں بھی آنے جانے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی اس پالیسی کے خلاف ہے کہ مہاجرین اور تارکین وطن کو یونان کے انہی جزیروں تک محدود رکھا جائے جہاں وہ پہلی مرتبہ پہنچتے ہیں، بھلے وہ سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دیں۔ تاہم اس فیصلے کا اطلاق یونانی جزائر پر پہلے سے موجود 15 ہزار سے زائد تارکین وطن پر نہیں ہو گا بلکہ نئے آنے والے تارکین وطن پر ہو گا۔