
مکہ مکرمہ کی تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز
جمعہ 12 ستمبر 2025 11:31

(جاری ہے)
اہم سنگ مِیل میں 2023 میں’’حرا کلچرل ڈسٹرکٹ‘‘ اور ’’ریوِی لیشن ایگزیبشن‘‘ کے افتتاح کے علاوہ جبل الرحمہ سائٹ کی بحالی کئی گئی اور زائرین کے لئے خدمات کی بہتری اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا۔
2024 کے آغاز میں ’’عین زبیدہ‘‘ (نہر زبیدہ) سائٹ کو ’’کدانا‘‘ ڈویلپمنٹ کمپنی کے اشتراک کے ساتھ تعمیر کیا گیا اور اس میں ایک کلو میٹر طویل ہائیکنگ کدانہ ٹریل، تفریحی ایریا اور ملٹی میڈیا کی نمائش بھی کی گئی۔ رواں سال پراجیکیٹس کو مزید وسعت دیتے ہوئے مسجد ’البیعۃ‘ کو بحال کیا گیا، عوام میں مقبول فوڈ سٹریٹ وجود میں آئی اور حرمین شریفین کے فنِ تعمیر کی نمائش کو مزید بہتر بنایا گیا۔ دیگر اقدامات میں جامعہ ام القری میں اسلامی مسودے کے میوزیم اور معلومات بڑھانے والے دوروں کا آغاز کیا گیا۔ ایک اہم پیشرفت کے تحت اسی دوران پیغمبرِ اسلام کی سوانح اور اسلامی تہذیب کے بین الاقوامی میوزیم کا افتتاح کیا گیا جس میں رسولِ اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور اسلامی تہذیب کی وراثت پر مبنی کئی زبانوں پر مشتمل دستاویزات اور اشیا کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ تعمیر و ترقی کے دیگر اقدامات میں مسجدالحرام میں کتب خانے کی افادیت میں اضافہ جس میں پہلے سے ساڑھے تین لاکھ کتابیں اور مسودات موجود ہیں اور شہر میں پبلک پارکس اور پیدل چلنے والوں کے لئے راستوں کو استعمال کے لئے تیار کرنا شامل ہے۔ کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ یہ کوششیں اس مربوط وژن کا حصہ ہیں جس کے تحت مکہ کی تاریخی اور ثقافتی سائٹس کو سنبھالنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے کام کو کئی زبانوں پر مشتمل مواد کے ذریعے پیش کرنا اور اسے ایک وسیع ثقافتی منزلِ مقصود سے جوڑنے سے مکہ کی مذہبی، تاریخی اور ثقافتی شناخت بڑھے گی اور دیکھنے والوں کے تجربے کو بہتر بنائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو کا مغربی کنارہ تقسیم کرنے والے ای ون منصوبے سمیت بستیوں کی توسیع کا اعلان
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر کی سزا کو مایوس کن قرار دیدیا
-
سلامتی کونسل کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر حملوں کی مذمت
-
اسرائیل نے ہمارے ملک کی حدود پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے، وزیراعظم قطر
-
نیپال میں پرتشدد مظاہروں میں اموات 51 ہوگئیں
-
مکہ مکرمہ کی تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز
-
روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کریں گے ، امریکہ
-
نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دینے کے دعوے کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی
-
نیتن یاہو کو اپنے عمل کا حساب دینا ہوگا، قطری وزارت خارجہ
-
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایڈز میں مبتلا ہونے کی تردید کر دی
-
دوحہ میں حماس کا دفتر امریکی درخواست پر کھولا گیا تھا‘ قطری وزیراعظم کی تصدیق
-
دوحہ میں اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں،،روس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.