نیپال میں پرتشدد مظاہروں میں اموات 51 ہوگئیں

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:03

نیپال میں پرتشدد مظاہروں میں  اموات    51 ہوگئیں
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے دوران اموات کی تعداد 51 ہو گئی۔ اے ایف پی کے مطابق پولیس نے جمعہ کو بیان میں بتایا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا پر حکومتی پابندی، بد عنوانی کے خلاف جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک 51 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے احتجاج کے دوران منگل کو پارلیمنٹ کو آگ لگا دی، وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور پھر فوج نے کرفیو نافذ کر کے سڑکوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔ فوج نے جمعہ کو کہا کہ اس نے 100 سے زائد بندوقیں برآمد کر لی ہیں جو بغاوت کے دوران لوٹی گئی تھیں۔ اس دوران مظاہرین کو خودکار اسلحہ سے لیس دیکھا گیا تھا۔