افغانستان، قندھار بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی

جمعرات 19 اپریل 2018 14:01

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) افغان صوبے قندھار میں بم دھماکے کی کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی جسمیں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق قندھار پولیس کے ترجمان ضیاء درانی کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر کرنل جانان ماما، ان کے تین محافظ اور ایک عام شہری ہلاک ہوا۔ضیاء درانی کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈر کی موٹر کار کے ساتھ بم منسلک کیا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔