اسلامیہ کالج کی خوبصورتی عملہ نظافت کی بدولت ممکن ہے،ڈاکٹرنوشادخان

جمعرات 19 اپریل 2018 14:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) اسلامیہ کالج کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرنوشادخان نے کہاہے کہ اسلامیہ کالج کوصاف ستھرارکھنے میں عملہ نظافت کابڑاہاتھ ہے،پاکستان میں اقلیتوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے ،اسلامیہ کالج کی خوبصورتی عملہ نظافت کی بدولت ممکن ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اسلامیہ کالج کے خیبریونین ہال میں عملہ نظافت کی موٹرسائیکلوں کی قرعہ اندازی کے موقع پربحیثت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرتوقیرعالم،ڈین پروفیسرڈاکٹرعنایت علی شاہ،سینئرایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدرمحمدزمان ،محمدزئی اورجنرل سیکرٹری فیاض احمدخان محمدزئی،عملہ نظافت کے صدرولیم اخترنے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹرنوشاد خان نے کہاکہ عملہ نظافت کے تمام ترجائزمطالبات پرجلد نظرثانی کرکے حل کئے جائیں گئے ۔آخرمیں مہمان خصوصی اورپروفیسرڈاکٹرتوقیرعالم نے قرعہ اندازی میں نکل آنے والے خوش نصیبوں میں موٹرسائیکل کی چابیاں تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :