یمن میں عرب اتحادی فوج کا فضائی حملہ،

حوثیوں کا نیول سپروائز ہلاک منصور احمد السعادی المعروف سجاد نامی جنگجو کو جنوب مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں نشانہ بنایا گیا، حملے میں اس کے متعدد معاونین بھی مارے گئے،منصور احمد السعادی کو عبدالملک الحوثی کا مقرب سمجھا جاتا ہے،حکام

جمعرات 19 اپریل 2018 14:47

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) یمن میں عرب اتحادی فوج نے ایک فضائی حملے میں حوثی باغیوں کا نیول سپر وائزر اور ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے قریبی ساتھی منصور احمد السعادی کو ہلاک کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منصور احمد السعادی المعروف سجاد نامی جنگجو کو جنوب مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

حملے میں اس کے متعدد معاونین بھی مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ السعادی نے ایران سے جنگی تربیت حاصل کر رکھی تھی اور وہ ایران کے جھان بحری جہاز کے عملے میں بھی شامل تھا جسے 2012 کو ایران سے یمن حوثی ملیشیا کے لیے اسلحہ لانے کی کوشش کے دوران روک دیا گیا تھا۔منصور احمد السعادی کا تعلق فوط مران سے ہے اور یہ علاقہ حوثیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے ساتھ بھی گہرے دوستانہ مراسم تھے۔

متعلقہ عنوان :