اماراتی طیارے کو اڑانے کی منصوبہ بندی کرنیوالا داعشی جنگجوعراق سے گرفتار

طارق الخیاط اور اس کے آسٹریلین رشتہ دار احمد مرعی کو رواں سال گرفتار کیا ،اطلاع جاری نہیں کی تھی،آسٹریلوی حکام

جمعرات 19 اپریل 2018 15:05

بغداد/کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) داعش کی ایک اہم شخصیت کو امارات کا مسافر طیارہ اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق داعشی نے گزشتہ سال سڈنی سے طیارہ روانہ ہونے پر اسے اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی عہدیداروں نے بتایاکہ داعش کے ایک رہنما طارق الخیاط اور اس کے آسٹریلین رشتہ دار احمد مرعی کو عراق میں گرفتار کیا گیا۔ بروقت اسکی اطلاع جاری نہیں کی گئی تھی۔ خیاط لبنانی شہری ہے۔ اس نے آسٹریلیا میں مقیم اپنے دوبھائیوں خالد اور محمود خیاط کو الاتحاد کا طیارہ دھماکے سے اڑانے کیلئے بم تیار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ مذکورہ طیارے پر 400اافراد سوار تھے۔ عملہ بھی تھا۔ سازش ناکام بنادی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :