شہباز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات،

مو جودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال وزیر اعلی پنجاب نے ایک بار پھر چوہدری نثار علی خان کو تحفظات دور کر نے کی یقین دہائی کرائی

جمعرات 19 اپریل 2018 16:04

شہباز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں مو جودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پنجاب ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی صورتحال ، پارٹی امور ، آئندہ عام انتخابات اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز اور عدالتی فیصلوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔وزیر اعلی پنجاب نے ایک بار پھر چوہدری نثار علی خان کو تحفظات دور کر نے کی یقین دہائی کرائی ۔